سینیٹر ہدایت اللہ خان سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و کلچر کے چیئرمین منتخب

اسلام آباد (یواین پی)سینیٹر ہدایت اللہ خان ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و کلچر کے چیئرمین منتخب ہو گئے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و کلچر کا اجلاس چیئرمین کمیٹی کے انتخاب کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں رکن کمیٹی سینیٹر سرمد علی نے سینیٹر ہدایت اللہ خان کا نام بطور چیئرمین کمیٹی تجویز کیا جبکہ سینیٹر جان محمد نے سینٹر ہدایت اللہ کے نام کی بطور چیئرمین کمیٹی تائید کی