ریاض(آئی این پی)سابق سعودی سفیر ڈاکٹرعلی عواض العسیری نے عرب نیوز میں آرٹیکل شائع کیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ پاک سعودی دفاعی معاہدہ تاریخی سٹریٹجک اتحاد ہے، معاہدہ دونوں اتحادی ممالک کے درمیان برسوں کی مسلسل بات چیت کا نتیجہ ہے، یہ ریاض اور اسلام آباد کے درمیان گہری اور مضبوط شراکت داری کا اظہار ہے،عواض العسیری کا اپنے آرٹیکل میں کہناتھا کہ شہباز شریف کو دیا گیا پروٹوکول اس سے پہلے صرف ٹرمپ اور پیوٹن کو ملا تھا، حالیہ دفاعی معاہدہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی مقام کا اعتراف ہے،