کراچی کے علاقے ناگن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شدید زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔فائرنگ کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو موٹر سائیکل سوار افراد کو جائے وقوعہ سے فرار ہوتے دیکھا گیا۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔