جرمنی نے اپنے فضائی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے 15 امریکی ساختہ ایف-35 لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جرمن اخبار ’ڈیر اسپیگل‘ کی رپورٹ کے مطابق جرمن پارلیمنٹ کی بجٹ کمیٹی کے لیے تیار کی گئی خفیہ دستاویزات میں نئے طیاروں کے لیے تقریباً 2.92 ارب ڈالر کے بجٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ان طیاروں کی خریداری سے جرمنی کے F-35 بیڑے کی مجموعی تعداد 50 طیاروں تک پہنچ جائے گی۔ بجٹ کی منظوری آئندہ چند ہفتوں میں دیے جانے کی توقع ہے۔یہ اقدام جرمنی کی فضائی دفاعی صلاحیت کو بڑھانے اور جدید جنگی تقاضوں کے مطابق اپنے دفاع کو مضبوط کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔