ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے اپنے بچپن کے خواب کو حقیقت میں بدلتے ہوئے ایف-16 لڑاکا طیارہ اُڑایا۔
شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصاویر میں شہزادہ کرسچن طیارے کے اندر اور باہر خوشی سے مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں کہا،"آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا۔ مجھے ایف-16 کے آخری تربیتی پروازوں میں شامل ہونے کا موقع ملا اور یہ واقعی ایک حیران کن تجربہ تھا۔"انہوں نے ڈنمارک کی فضائیہ کے پائلٹس کے لیے عزت و احترام کا اظہار کیا اور بتایا کہ جلد ہی نئے ایف-35 طیارے سروس میں شامل ہوں گے۔
شہزادے نے مزید کہا کہ پہلے بھی وہ پائلٹس کی عزت کرتے تھے، مگر آج کے تجربے کے بعد یہ احترام اور بڑھ گیا ہے۔تصاویر میں ان کے والد بادشاہ فریڈرک دہم بھی موجود نظر آئے، جو سکریڈسٹرپ ایئربیس پر بیٹے کی حوصلہ افزائی کر رہے تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہی محل نے اس پرواز کا اعلان پہلے نہیں کیا تھا بلکہ بعد میں اپنے سرکاری کیلنڈر میں اسے شامل کیا، جس کے مطابق شہزادہ کرسچن نے دوپہر 3 بجے تربیتی پرواز میں حصہ لیا۔