تہران میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں اور شدید دھماکے، شہری خوفزدہ

تہران میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں اور شدید دھماکے، شہری خوفزدہ

ایرانی دارالحکومت تہران کی فضا میں آج لڑاکا طیاروں کی پروازیں دیکھی گئیں اور کم از کم 3 زوردار دھماکے سنے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے صوبے لورستان میں خرم آباد ایئر پورٹ کو امریکی اور اسرائیلی حملے میں نشانہ بنایا گیا، تاہم ہلاکتوں یا زخمیوں کی ابتدائی تفصیلات ابھی واضح نہیں ہو سکیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق، مختلف علاقوں میں ہونے والے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد شہید ہو گئے۔ مہر نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی کہ تہران کے مشرقی شہر پردیس میں عمارتوں کے ملبے سے 6 لاشیں نکالی گئی ہیں، جبکہ تہران کے مغربی علاقے شہریار میں ایک رہائشی علاقے پر فضائی حملے میں 9 افراد جان سے گئے۔مقامی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں، کیونکہ حالات کے مطابق مزید فضائی حملوں کا خطرہ موجود ہے۔