انقرہ: ترکی اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی تعاون کے تحت 10 ارب ڈالر کا بڑا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت ترکی اپنے جدید ترین ففتھ جنریشن لڑاکا طیارے "Kaan" انڈونیشیا کو فراہم کرے گا۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان اعتماد، دفاعی تعاون اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کی نئی علامت ہے۔معاہدے کے تحت:ترکی اگلے 10 برسوں میں 48 عدد "Kaan" لڑاکا طیارے تیار کرکے انڈونیشیا کو فراہم کرے گا۔معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے، جس کے ذریعے انڈونیشیا کے مقامی ماہرین اور صنعت کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔ترک میڈیا کے مطابق "Kaan" طیارہ:ففتھ جنریشن ملٹی رول اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ ہے۔
یہ Turkish Aerospace Industries (TAI) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔اس نے فروری 2024 میں پہلی کامیاب پرواز مکمل کی۔فی الحال یہ طیارہ F-16 جیسے انجن سے لیس ہے، تاہم مستقبل میں اسے مکمل طور پر ترک ساختہ انجن سے لیس کرنے کا منصوبہ ہے۔دوسری جانب ترک حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 2024 میں ترکی کی دفاعی برآمدات 7.1 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 1.6 ارب ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔