لیسکو اہلکار رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزم عرفان نے شکایت کنندہ سے بجلی کا نیا کنکشن لگانے کی مد میں رشوت وصول کی
لاہور(خصوصی رپورٹ)ایف آئی اے نے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیسکو اہلکار کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ملزم محمد عرفان لیسکو میں بطور لائن سپرنٹنڈنٹ لیسکو سب ڈویڑن آفس جیا موسیٰ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، ملزم نے شکایت کنندہ سے بجلی کا نیا کنکشن لگانے کی مد میں رشوت وصول کی، ملزم کو شکایت کنندہ سے 15ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔