سول ڈیفنس ٹیم کا دکانوں کا معائنہ، بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ڈی سی
ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی ہدایت پر سول ڈیفنس ٹیم نے تحصیل ساہیوال میں غیر قانونی ایل پی جی ڈی کنٹنگ کیخلاف کارروائی کی جسکی نگرانی ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر عدنان قیصر نے کی۔ مختلف مقامات پر پانچ دکانوں کا معائنہ کیا گیا جن میں سے دو دکانیں غیر قانونی طور پر ایل پی جی ڈی کنٹنگ میں ملوث پائی گئیں۔ سول ڈیفنس اہلکاروں نے موقع پر ہی ڈی کنٹنگ کا سامان ضبط کر لیا جو بعد ازاں سول ڈیفنس آفس منتقل کر دیا گیاجہاں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے اس کارروائی کو عوامی تحفظ کے لیے اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر قانونی ڈی کنٹنگ انسانی جانوں کے لیے سنگین خطرہ ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعے ضلع بھر میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت اور ڈی کنٹنگ کے مراکز کیخلاف خصوصی کریک ڈا ئون یقینی بنائیں۔عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے غیر قانونی کاروبار یا مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع فوراً ضلعی انتظامیہ یا سول ڈیفنس دفتر کو دیں تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بروقت بچا جا سکے۔