دبئی(آئی این پی )دبئی پولیس نے رمضان کے دوران "ایک باشعور معاشرہ، بھکاریوں سے پاک"مہم کے تحت 10غیر قانونی دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔دبئی پولیس کے مطابق گرفتار افراد بغیر لائسنس کے عوامی مقامات پر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کر رہے تھے، جو صحت کے اصولوں اور عوامی سلامتی کے خلاف ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ افراد غیر قانونی طور پر لیبر کیمپوں کے قریب کھانے کی اشیا ء فروخت کر کے عوام کو راغب کرتے تھے، لیکن ان کے پکوان غیر صحت مند حالات میں تیار کیے گئے تھے، جو بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔