شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی،2 ملزم گرفتار

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں محنت کش کی شادی شدہ بیٹی سے اجتماعی زیادتی، دو ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ نواحی گا ئوں 24 چودہ ایل میں محنت کش کی شادی شدہ بیٹی (ش) گھر سیچارہ کاٹنے کھیتوں میں گئی تو ملزموں شیراز فرید اور محمد ارباز بلوچ نے گن پوائنٹ پر باری باری زیادتی کی جبکہ ملزم عمران صفدر ویڈیو بناتا رہا پھر آن لائن کردی۔ پولیس تھانہ شاہکوٹ نے باپ نذر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔