قصور(خصوصی رپورٹ) کھڈیاں کے نواح میں شادی شدہ خاتون کو اغوا کرلیاگیا۔چاہ باوے والا کے رہائشی اسلم نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں مقدمہ درج کروایا کہ علی رضا وغیرہ نے میری شادی شدہ بیٹی (م)کو ورغلا پھسلا کر اغوا کرلیاہے۔ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔