ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے 8ملزم دھرلئے

لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے مختلف کارروائیاں میں 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق گرفتار ملزمان میں 4 اشتہاری، 3 منشیات فروش اور 1 ریکارڈ یافتہ ملزم شامل ہیپولیس کے مطابق تمام گرفتاریاں دورانِ سنیپ چیکنگ اور خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئیں۔ اشتہاری ملزمان ٹیلی گراف ایکٹ، بوگس چیک سمیت 11 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھیمنشیات فروشوں کے قبضہ سے 2 کلو 400 گرام چرس اور 500 گرام آئس برآمد کی گئی۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے مؤثر اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔