ماڈل ٹاؤن پولیس نے 5 اشتہاری دھرلئے

 لاہور(کرائم رپورٹر) ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم ہے۔ چوکی صوئے اصل پولیس نے کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان گرفتار کر لئے، جن میں 4 اشتہاری اور ایک ناجائز اسلحہ رکھنے والا شامل ہے۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان بوگس چیک اور فراڈ سمیت 8 مقدمات میں مطلوب تھے۔ ملزم شفیق کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔