ماڈل ٹاؤن ڈویژن ،48 گھنٹے میں 47 ملزم گرفتار

پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران 18 ون ویلرز کو بھی گرفتار کیا 
لاہور(کرائم رپورٹر)نیو ائیر نائٹ کی آمد 48 گھنٹوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے 47 ملزمان کو مختلف علاقوں سے گرفتار کرلیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق دوران سنیپ چیکنگ 18 ون ویلرز کو گرفتار کیا گیاہوائی فائرنگ، اسلحہ نمائش کیخلاف کارروائیوں میں 8 ملزمان گرفتار کئے گئیمنشیات و شراب فروشوں کیخلاف خصوصی کارروائیوں میں 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیاخفیہ اطلاع پر موٹر سائیکل چور گروپس کے 11 ارکان کو حراست میں لیا گیاملزمان سے 150 لیٹر سے زائد شراب، 5 کلو سے زائد چرس برآمد کی گئی ملزمان سے چوری شدہ 12 موٹر سائیکلیں، 3 رائفل، 9 پستول میگزینز و گولیاں برآمد ہوئی ون ویلرز کے زیر استعمال موٹر سائیکلیں پولیس تحویل میں لے لی گئی۔