صدر ڈویڑن قتل کی 47 وارداتوں کیساتھ دوسرے ، کینٹ قتل کے 44 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا، اقدام قتل کی 30 وارداتیں
پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 6 واقعات ، اقدام قتل کے 460 مقدمات درج ہوئے ، وارداتیں بدستور جاری
لاہور(کاشف بٹ ) لاہور میں قتل، اقدام قتل اور ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتیں بدستور جاری ہیں ،رواں سال کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں 227 افراد قتل ہوئے ‘پولیس ریکارڈ کے مطابق ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے 6 واقعات ، اقدام قتل کے 460 مقدمات درج ہوئے ،ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی 4 وارداتوں کیساتھ صدر ڈویژن سرفہرست ہے ،شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر 2 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ،قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 52 مقدمات کیساتھ سر فہرست رہا،صدر ڈویڑن قتل کی 47 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا، کینٹ ڈویژن قتل کے 44 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا، سٹی ڈویژن میں 37، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں مختلف وجوہات پر 25 افراد قتل ہوئے ،سول لائنز ڈویڑن میں رواں سال قتل کے 22 مقدمات کا اندراج ہوا، اقدام قتل کی وارداتوں میں کینٹ ڈویڑن 131 مقدمات کیساتھ سر فہرست ہے،ماڈل ٹاؤن ڈویژن اقدام قتل کی 90 وارداتوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہا،سٹی ڈویڑن اقدام قتل کے 82 مقدمات کیساتھ تیسرے نمبر پر رہا،صدر ڈویڑن میں 79، اقبال ٹاؤن ڈویڑن میں اقدام قتل کے 48 مقدمات درج ہیں ،سول لائنز ڈویڑن میں رواں سال اقدام قتل کی 30 وارداتیں رپورٹ ہوئیں