لاہور(کرائم رپورٹر) کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس کی تھانوں میں فرضی مشقیں کی گئیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کی سربراہی میں تھانہ کوٹ لکھپت میں ہنگامی مشق ہوئی، آپریشن ونگ پولیس، بم سکواڈ،ایلیٹ فورس، ڈولفن سکواڈ، ریسکو 1122 سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی۔ مشقوں میں فرضی دہشت گردوں کو پکڑنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا، پولیس ریسپانس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا