قصور(خصوصی رپورٹ)ڈکیتی کر کے فرار ہونے والا ڈاکو چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت گرفتار۔ پولیس تھانہ گنڈاسنگھ والا کی حدود میں پولیس نے فوری کارروائی کرکے بین الاضلاعی ڈاکو کو مالِ مسروقہ سمیت گرفتار کر لیا۔ بھیدیاں کلاں کا رہائشی اعظم موٹر سائیکل پر مہالم کلاں سے واپس گھر جا رہا تھا کہ ڈیرہ شفیع کے قریب دو موٹر سائیکل سوارڈاکو اس سے 5600 روپے اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے ناکہ بندی کر کے الحفیظ بار بی کیو کے قریب مشکوک شخص کو قابو کر لیا۔ دورانِ تفتیش اسکی شناخت بلال قریشی سکنہ فاروق آباد شیخوپورہ کے نام سے ہوئی، جس سے اعظم سے چھینی گئی موٹر سائیکل بر آمد کر لی گئی جبکہ اسکے مفرور ساتھی کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔