باٹا پور پولیس نے ملزم احسن اور سخاوت کو چھینی گئی سکوٹیوں سمیت قابوکر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور پولیس نے راہ جاتی لڑکیوں سے سکوٹیاں اورموبائل فون چھین کر فرار ہونے والا گینگ گرفتار کر لیا۔ سکول جاتی بچیوں سے سکوٹیاں چھیننے کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہورنے ایس پی کینٹ کو ملزموں کی گرفتاری کا سپیشل ٹاسک دیا تھاجس پر کارروائی کرتے باٹا پور پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزم احسن رضا اور سخاوت کو چھینی گئی سکوٹیوں سمیت گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ باٹا پور اور مناواں پولیس کو شہریوں کی درخواستیں موصول ہونے پر تھانہ مناواں اور باٹا پور میں نا معلوم ملزموں کیخلاف مقدمات درج کیے گئے تھے،چند روز قبل ملزم باٹاپور اور مناواں سے راستے میں جاتی بچیوں سے سکوٹیاں اورموبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھے جنہیں سی سی ٹی وی فوٹیج میں سکوٹی چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔