محفل میں 33سالہ عبید کرنٹ لگنے سے جھلس گیا ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا ، لاش مردہ خانہ منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر) ہنجروال کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق علاقے میں محفل ہو رہی تھی،اس دوران کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا،کرنٹ لگنے سے 33 سالہ عبید جھلس گیا،جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا،پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے جو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔