بجلی تار بورڈ میں لگاتے کرنٹ لگنے سے شہری جاں بحق

45 سالہ اسماعیل گر کر بے ہوش ہوا، ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا 
 ننکانہ صاحب (خصوصی رپورٹ) گھر میں بجلی کی تار لگاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ ننکانہ صاحب کے علاقہ بچیانہ روڈپر کوٹ سادھورام گا ئوں میں گھر میں بجلی کا تار بورڈ میں لگاتے ہوئے 45 سالہ اسماعیل کو اچانک شدید کرنٹ لگا اور بے ہوش ہو کر گر پڑا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ شخص کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سی پی آر کی اور فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کیا، تاہم اسماعیل راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسماعیل کو مردہ قرار دے دیا۔