کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق

پاکپتن(سٹی رپور) کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق ہو گیا، چوک مرلے میں نجی سکول میں پانی والا پمپ چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے 14سالہ طالبعلم جان کی بازی ہار گیا،متوفی 9 ویں جماعت میں سرکاری سکول کا طالبعلم تھا اور اپنی ایک عزیز کے پرائیویٹ سکول میں انہیں ملنے آیا تھا کہ اس نے مبینہ طور پر پمپ چلانے کے لئے سوئچ آن کیا تو اسے کرنٹ لگ گیا۔