لاہور(کرائم رپورٹر)فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کا موبائل چوروں کیخلاف ایکشنڈیفنس رایا ہوٹل سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالے 2 ملزمان کوگرفتارکرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ نے ہوٹل انتظامیہ کی نشاندھی پر ملزمان کو گرفتار کیاملزمان مختلف ریسٹورنٹس سے کسٹمر بن کر کاؤنٹر سے موبائل چوری کرتے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل برآمد کرلیا گیا ملزمان سفیان اور مجمل ریکارڈ یافتہ یے ملزمان کو مزید کارروائی کیلئیتھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کا مقصد ہی شہریوں کے جان و املاک کی حفاظت کرنا ہے