لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال پولیس نے بہترین کارروائی کرتے ہوئے شہری کا قیمتی موبائل چوری کرنے والا ملزم کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق شہری احسان فیملی کے ساتھ کریم بلاک مارکیٹ شوز کی دکان پر آیا تھاشہری احسان شوز کی دکان کے کاونٹر پر موبائل رکھ کر شوز دیکھنے میں مصروف ہو گیاچور نے بڑی چلاکی کے ساتھ موبائل فون اٹھا لیا اور دکان سے فوری فرار ہوگیاچور ملزم زاہد کو موبائل چوری کرتے ہوئے سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے ملزم زاہد سے 4 لاکھ کا موبائل فون برآمد کر لیاگلشن اقبال پولیس نے 4 لاکھ کا قیمتی موبائل احسان کے حوالے کر دیا، مدعی احسان نے 4 لاکھ کا موبائل فوری ملنے پر گلشن اقبال پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او گلشن اقبال ضیاء الحق اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ چور کتنا بھی شاطر ہو قانوں کی گرفت سے نہیں بچ سکتا