لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن فورس نے فیکٹری ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے مساجد سے نمازیوں کے موبائل فون چوری کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق گشت کے دوران مشکوک حرکات پر کارروائی کی گئی، جس میں ملزم احتشام کو مسجد سے موبائل فون چوری کرکے فرار ہوتے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے دو قیمتی موبائل فون برآمد ہوئے جو اس نے مختلف مساجد سے نمازیوں کے سامان سے چوری کیے تھے۔