گڑھی شاہو: پولیس کی کارروائی ،2پتنگ فروش گرفتار

قاسم ، عمر سے 365 سے زائد پتنگیں اور 8 ڈور کی چرخیاں برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر) گڑھی شاہو پولیس نے پتنگ فروش مافیا کے خلاف خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیاپولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت قاسم اور عمر کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں گڑھی شاہو چوک سے حراست میں لیا گیاملزمان کے قبضے سے 365 سے زائد پتنگیں اور 8 ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ پتنگیں تیار کر کے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے ملزمان کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہیایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے کہا کہ پتنگ بازی کی آڑ میں انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔