گڑھی شاہو پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو پولیس نے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ترجمان کے مطابق گڑھی شاہو پولیس نے خْفیہ اطلاع پر ملزم کو گوندی پیر قبرستان  کے  گردو نواح میں چل پھر کر منشیات سپلائی کرنے والے ملزم شہباز کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1480 گرام  چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا