لاہور(کرائم رپورٹر)وحدت کالونی پولیس نے 2 پتنگ فروش ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق وحدت کالونی پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران پتنگ بازی کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان سفیان اور مدثر کو نواب پورہ سے گرفتار کر کے ملزمان سے 103 گڈے اور قاتل ڈور کی چرخی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف شہروں میں خونی کھیل کا سامان فروخت کرتے تھے۔