لاہور(کرائم رپورٹر) سٹی ڈویژن پولیس نے مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔شفیق آباد اور شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے علیحدہ علیحدہ کارروائیوں کے دوران 2 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق شفیق آباد پولیس نے مفرور اویس کو جبکہ شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے مفرور اشرف کو حراست میں لیاگرفتار ملزمان خیانتِ مجرمانہ اور چوری جیسی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔دونوں مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہیایس پی سٹی بلال احمد نے اشتہاریوں کی گرفتاری پر ایس ایچ اوز اور کارروائی کرنے والی ٹیموں کو شاباش دی۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ مفرور اشتہاریوں کی گرفتاری کے مقررہ ٹارگٹس کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر بنائی جا سکے۔