لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے شہری پر اغواء کے بعد تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق شفیق آباد پولیس نے شہری پر تشدد کے دوران اسکے نازک اعضاء کو بھی نشانہ بنانے کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے گھریلو خاتون سے رابطہ کرنے کے الزامات پر اپنی عدالت لگائی تھی