لاہور(کرائم رپورٹر) پولیس نے گلبرگ کے علاقے میں 13سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق متاثرہ بچہ گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کینال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی تاہم بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔غالب مارکیٹ پولیس نے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔