لاہور(کرائم رپورٹر)انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹائون نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 13سالہ بچی کو بازیاب کرواکر ورثاء کے سپرد کر دیا پولیس کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کے نوٹس لینے کے بعد انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹائون ولید علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے 13سالہ جویریہ کو بازیاب کرواکر ورثاء کے سپرد کر دیابچی کے والد نیاپنی بیٹی کے اغواء کا مقدمہ تھانہ فیصل ٹاؤن درج کروایا تھا،بچی کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا،بچی کی بحفاظت بازیابی پر ورثاء نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلییپولیس ہمہ وقت کوشاں ہیں،ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا