لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے 13سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کے 3 ملزم گرفتار کر لیے۔ ترجمان کے مطابق شالیمار کے علاقے میں ملزم ارحم بچے کو بہانے سے زیرِ تعمیر مکان میں لے گیا، جہاں دیگر ملزمان موجود تھے جنہوں نے بچے کو کمرے میں بند کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران ملزموں نے متاثرہ بچے کی ویڈیو بنائی اور وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں۔بچے نے والدہ کو سارا واقعہ بتایا جس نے پولیس کو اطلاع دی۔شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔