باٹا پور پولیس ، 13سالہ بچے کے دو قاتل گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)باٹا پور انویسٹی گیشن پولیس نے 13سالہ بچے زمان کو قتل کرنے والے 2ملزم گرفتار کر لیے۔باٹا پور کے علاقے میں بچے کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے ایس پی کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی تھی ،گزشتہ روز پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسیدو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا ملزم معمولی تلخ کلامی پرفائرنگ سے زمان کو قتل کرکیفرار ہو گئے تھے۔