ڈرگ کورٹ لاہور نے حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

ڈرگ کورٹ لاہور نے حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

لاہور کی ڈرگ کورٹ نے غیر قانونی اشتہارات اور ممکنہ ممنوعہ ادویات کی فروخت سے متعلق کیس میں سوشل میڈیا پر معروف حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

کیس کی سماعت چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے کی، جس دوران حکیم شہزاد عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض وارنٹ منسوخی کی منظوری دی۔عدالت نے حکیم شہزاد کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 28 اکتوبر کو دوبارہ طلب کر لیا۔واضح رہے کہ عدم پیشی پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، جبکہ ڈرگ کورٹ انسپکٹر نے ان کے خلاف استغاثہ دائر کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ حکیم شہزاد لوہا پاڑ مرحوم ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کے شوہر ہیں، جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔