ادویات کی غیر قانونی تشہیر کیس میں ڈرگ کورٹ نے حکیم شہزاد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت کے چیئرمین، جسٹس محمد نوید رانا، نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ ڈی پی او کو حکم دیا ہے کہ حکیم شہزاد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور کل عدالت میں پیش کیا جائے۔عدالت نے حکیم شہزاد کے ضامنوں کو بھی کل طلب کر لیا ہے۔ آج عدالت میں گواہوں کو طلب کیا گیا تھا اور حکیم شہزاد کے خلاف فردِ جرم بھی عائد کی گئی تھی، تاہم ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ اس لیے عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں تاکہ ملزم کو جلد از جلد عدالت میں پیش کیا جا سکے۔