پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار، عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر اشتہاری قرار، عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

 پی ٹی آئی رہنما مرزا شہزاد اکبر کو عدالت نے اشتہاری قرار دے دیا۔

عدالت کی جانب سے اس فیصلے کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبر کے خلاف ٹویٹر پر متنازع بیانات کے حوالے سے درج مقدمے میں مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔مرزا شہزاد اکبر کو متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے خلاف درج مقدمے کا چالان بھی عدالت میں جمع کرایا جا چکا ہے۔یہ مقدمہ این سی سی آئی اے نے جولائی 2025 میں ٹویٹر پر مبینہ متنازع بیانات کی بنیاد پر درج کیا تھا۔