حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری

لاہور کی ڈرگ کورٹ میں غیر قانونی ادویات کی تشہیر کے مقدمے میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

چئیرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے ملزم حکیم شہزاد عرف "لوہا پاڑ" کا شناختی کارڈ بلاک کرنے اور ان کے وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کرنے کا حکم دیا۔مزید برآں، کیس میں شریک ملزم اور حکیم شہزاد کے بیٹے نصیب الرحمان کے ضامن کی جانب سے جعلی مچلکے جمع کرانے پر عدالت نے سخت نوٹس لیا اور حکم دیا کہ ضامن کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

سماعت کے دوران نصیب الرحمان عدالت میں موجود تھے جبکہ حکیم شہزاد غیر حاضر رہے۔یاد رہے کہ ڈرگ انسپکٹر نے عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں حکیم شہزاد اور ان کے بیٹے پر غیر قانونی و غیر معیاری ادویات کی تشہیر اور فروخت کے الزامات عائد کیے ہیں۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔