اسلام آباد کی عدالت نے ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

اسلام آباد کی عدالت نے ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، جس میں دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وارنٹ منسوخ کرتے ہوئے مزید کارروائی 29 ستمبر تک ملتوی کر دی۔