وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں جاری "اپنی چھت اپنا گھر" منصوبہ تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے، جس کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں پانچ لاکھ خاندانوں کو اپنے گھر فراہم کیے جائیں گے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور گھر مکمل کرنے والے مستفید خاندانوں سے ملاقات کی، انہیں گھروں کی تکمیل پر مبارکباد اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے تحائف بھی پیش کیے۔ایک نئے مکان کے مالک نے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم بھی اپنے گھر کے مالک بنیں گے، مریم نواز کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے حقیقی عوامی منصوبے کا آغاز کیا۔" انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ڈھیروں دعائیں بھی کیں۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے گھر مکمل کرنے والوں کو پروگرام کا ایمبیسیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس اسکیم کی افادیت سے مزید مستحق خاندانوں کو آگاہ کریں۔انہوں نے خوبصورت تعمیرات کرنے والے گھروں کے مالکان کی تعریف کی اور اعلان کیا کہ بہترین فساڈ بنانے والے خاندانوں کو خصوصی انعامات دیے جائیں گے۔