وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے فلیگ شپ منصوبے "اپنی چھت اپنا گھر پروگرام" کے تحت ستمبر کے مہینے کے دوران بلاسود قرضوں کی تقسیم میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ستمبر میں 23 ہزار 365 خاندانوں کو قرض فراہم کیا گیا، جو پروگرام کے آغاز سے اب تک کسی بھی ایک ماہ میں قرضوں کی سب سے بڑی تقسیم ہے۔پروگرام ڈائریکٹر مرزا ولید بیگ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف ستمبر میں ہی 17 ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم کی گئی۔
13 ہزار 163 خاندانوں کو پہلی قسط (گھر کی تعمیر کے آغاز کے لیے)
10 ہزار 202 خاندانوں کو دوسری قسط (تعمیر مکمل کرنے کے لیے)
فراہم کی گئی جبکہ 7 ہزار 474 خاندانوں نے اپنے گھر مکمل بھی کر لیے۔
اب تک مجموعی طور پر:
86 ہزار 906 خاندانوں کو قرض فراہم کیا جا چکا ہے۔
54 ہزار 754 خاندان دوسری قسط حاصل کر چکے ہیں۔
19 ہزار 151 خاندان گھروں کی تعمیر مکمل کر چکے ہیں۔
76 ہزار 883 خاندان تیزی سے تعمیر میں مصروف ہیں۔
جبکہ 104 ارب روپے کی خطیر رقم گھروں کی تعمیر پر خرچ ہو چکی ہے۔
محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبہ عوام کے لیے باعزت طرزِ زندگی کی ضمانت بن چکا ہے۔ مستحق خاندانوں کی سہولت کے لیے صوبے بھر میں دفاتر قائم کیے گئے ہیں جبکہ آن لائن درخواست کا عمل بھی نہایت آسان بنا دیا گیا ہے۔