اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: اگست میں 11,839 خاندانوں کو قرض اور 3,472 نئے گھروں کی تعمیر مکمل

اپنی چھت اپنا گھر پروگرام: اگست میں 11,839 خاندانوں کو قرض اور 3,472 نئے گھروں کی تعمیر مکمل

لاہور: پنجاب حکومت کا "اپنی چھت اپنا گھر" پروگرام اگست 2025 میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر گیا۔

 پروگرام کے تحت گزشتہ ایک ماہ میں 11,839 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرض فراہم کیا گیا اور 3,472 نئے گھروں کی تعمیر مکمل کی گئی۔پروگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق اگست میں مجموعی طور پر 20,931 مستحق خاندانوں کو قرض فراہم کیے گئے، جن میں 9,092 مستفید خاندانوں کو گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے دوسری قسط کا اجر بھی دیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگست کے مہینے میں 475.4 ملین روپے کے قرض کی ریکوری بھی کی گئی۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 73,743 خاندانوں کو قرض فراہم کیا جا چکا ہے، جبکہ مستحق خاندانوں میں 87.02 ارب روپے کے قرضات تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ اس دوران پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 63,851 گھر زیر تعمیر ہیں۔صوبہ بھر میں اب تک 11,655 گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے، اور 44,552 خاندانوں کو گھروں کی تعمیر مکمل کرنے کے لیے دوسری قسط فراہم کی جا چکی ہے۔ پروگرام کے آغاز سے اب تک 1.38 ارب روپے کے قرض کی ریکوری بھی کی گئی ہے۔