گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، امن و انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا نے وفاقی وزیر داخلہ سے ملاقات، امن و انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال

لاہور (ویب ڈیسک): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے لاہور میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان، دہشت گردی کے تازہ واقعات اور پاک افغان سرحدی صورت حال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کا مرکزی موضوع فتنہِ الخوارج کے خلاف جاری آپریشنز اور خیبرپختونخوا میں پائیدار امن کا قیام تھا۔دونوں رہنماؤں نے صوبے میں سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی ضرورت پر زور دیا۔پولیس ٹریننگ سنٹر اور نادرا آفس ڈی آئی خان پر دہشت گرد حملے میں شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا؛ متاثرہ عمارتوں کی ازسرِ نو بحالی پر اتفاق ہوا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام امن کے داعی ہیں اور صوبائی ترقی کے لیے قیامِ امن ناگزیر ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کی اہمیت بھی اجاگر کی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے عزائم ناکام بنا دیے جائیں گے اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبے کو ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے امن و امان کی صورت حال کے جامع جائزے اور آئندہ کارروائیوں کے مربوط منصوبے ترتیب دینے پر اتفاق کیا۔