امریکی محکمہ خارجہ کا دعوی مسترد ،جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی،حماس

 اموات کا خدشہ ، امریکی الزامات اسرائیل کے جرائم اور جارحیت کو چھپانے کی کوشش ہیں
غزہ( آئی این پی)ترجمان حماس نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی اور نہ ہی فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کی کوئی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق حماس نے امریکی محکمہ خارجہ کا دعوی مسترد کردیا اور کہا امریکی الزامات اسرائیل کے جرائم اور جارحیت کو چھپانے کی کوشش ہیں۔ امریکا سے کہتے ہیں وہ اسرائیل کے بیانیے کو دہرانا بند کرے۔قبل ازیں امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ حماس غزہ میں شہریوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔بیان میں کہا گیا اگر حماس نے یہ حملہ کیا تو غزہ کے شہریوں کے تحفظ اور جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے اقدامات کیے جائیں گے