جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ،اسر ا ئیل کا لبنان پر حملہ ، 13 افراد جاں بحق

 جس مقام کو نشانہ بنایا وہاں حماس کے ارکان موجود تھے،اسرائیلی فوج ،حماس نے دعوی بے بنیاد قراردیکر مسترد کردیا
بیروت،واشنگٹن  (آئی این پی )جنگی جنون میں مبتلا اسرائیل نے   جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں اڑا تے ہوئے ایک بار  پھر لبنان پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق لبنانی وزارت صحت نے تصدیق کی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی علاقے صیدون میں فضائی حملہ کیا، اسرائیل کی جانب سے پناہ گزینوں کے زیراستعمال اوپن اسپورٹس گرانڈ کو نشانہ بنایا گیا، حملے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے دعوی کیا کہ انہوں نے جس مقام کو نشانہ بنایا وہاں حماس کے ارکان موجود تھے جو اسرائیل کے خلاف کارروائیوں کی تیاری کر رہے تھے تاہم اسرائیلی فوج نے اس دعوے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا