حماس جنگ بندی کے نئے منصوبے پر بظاہر متفق دکھائی نہیں دیتی: ثالثی رہنمائو ں کا دعوی

غزہ (آئی این پی )غزہ میں امن کے مجوزہ پلان کے اعلان کے بعد برطانوی نشریاتی ادارے نے حماس کے عسکری ونگ کے ساتھ رابطے میں موجود ثالثوں سے بات چیت کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ثالثوں کا کہنا ہے کہ حماس جنگ بندی کے نئے منصوبے پر بظاہر متفق دکھائی نہیں دیتی ہے۔غیر ملکی میڈیا آئو ٹ لیٹ نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ حماس کے ایک سینئر فوجی کمانڈر عزالدین الحداد کا کہنا ہے کہ حماس اس منصوبے کو تسلیم کرے یا نہیں لیکن یہ منصوبہ حماس کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے اور حماس لڑنے کے لئے پرعزم ہے۔