تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے، امریکہ اسرائیل کو جنگ بندی پر برقرار رہنے کیلئے کوششیں نہیں کر رہا:حماس
غزہ (آئی این پی) اسرائیلی فوج غزہ امن معاہدے پر 10 اکتوبر کو دستخط ہونے کے بعد سے اب تک 194 بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔اسرائیلی تازہ حملوں میں ایک اور فلسطینی شہید ہو گیا۔ دوسری جانب حماس نے مزید تین یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دی ہیں۔حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ اسرائیل کو غزہ جنگ بندی پر برقرار رہنے کے لیے خاطر خواہ کوششیں نہیں کر رہا ہے