حماس کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی قیمت چکانا پڑے گی: نیتن یاہو

  واپس کی گئی 4لاشوں میں سے ایک یرغمالی شیری بیباس کی لاش واپس نہ کرکے معاہدے کی خلاف ورزی کی
  تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کی پوری قیمت چکانا پڑے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ حماس نے یرغمالی شیری بیباس کی لاش واپس نہ کر کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کی واپسی کے ساتھ شیری کی لاش واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اسرائیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حماس نے واپس کی گئی 4 لاشوں میں سے ایک کی شناخت غلط بتائی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے مطابق یرغمالی شری بیباس کی لاش نہیں ملی۔