گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
کراچی (آن لائن)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 19 اکتوبر دنیا بھر میں چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، چھاتی کا سرطان خواتین میں سب سے عام بیماری ہے، اس کی بروقت تشخیص زندگی بچا سکتی ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ خواتین کو اپنی صحت کے بارے میں باخبر رہنا چاہیے، معمول کے مطابق چیک اپ بہت ضروری ہے، حکومت، طبی ماہرین اور سماجی تنظیمیں مل کر آگاہی کو عام کریں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ چھاتی کے سرطان کے خلاف عوامی آگاہی مہم وقت کی اہم ضرورت ہے، ہر عورت کی زندگی قیمتی ہے، بروقت تشخیص ہی بہترین دفاع ہے۔