اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک میں چھاتی کے سرطان کے علاج میں تاخیر پر عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔پی ایم اے کا کہنا ہے چھاتی کے سرطان کے علاج میں 111 روز کی تاخیر سے کینسر پھیلنے کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے، کینسر کی تشخیص کے بعد علاج شروع ہونے میں تقریبا چار ماہ لگ جاتے ہیں۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں چھاتی کے سرطان کی بروقت تشخیص اور علاج کا نظام ناکام ہو چکا ہے، ترقی یافتہ ممالک میں اس قسم کے کینسر سے بچا کی شرح 85 فیصد سے زائد ہے جبکہ ہمارے ہاں یہ شرح 30 فیصد سے بھی کم ہے۔